نائجیریا میں مسلح حملے 34 افراد ہلاک

   

ابوجا : نائجیریا کی ریاست کدونا میں مسلح حملے میں 34 افراد ہلاک ہو گئے۔ایک تحریری بیان میں، کدونا اسٹیٹ کی داخلی سلامتی اور داخلی امور کے کمشنر سیموئیل ارووان نے کہا کہ مسلح افراد نے 20 مارچ کو صوبے کے کوورا علاقے میں ایک حملہ کیا۔ارووان نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے حملے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تک 34 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 2 فوجی بھی شامل ہیں۔”ارووان نے آگاہی کراتے ہوئے کہا کہ حملے میں 200 مکانات، 32 دکانیں، 3 گاڑیاں اور 17 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔صوبے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے پیش نظر جماعہ اور کورہ اضلاع میں کرفیو کا نفاذ کر دیا گیا تھا۔