نائجر : نائجیریا کے شمال مغربی حصے میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق لکڑی سے بنی ایک کشتی ملک کی وسطی ریاست نائجر سے شمال مغربی ریاست کیبی جا رہی تھی اور اس پر 180 مسافر سوار تھے۔ اب تک صرف 20 افراد کو بچایا گیا ہے جبکہ چار لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ایک مقامی ضلعی منتظم عبداللہ بخاری وارا کے بقول اس کشتی میں سونے کی ایک کان سے لائی گئی ریت کی بوریاں بھی لادی گئی تھیں۔
