نائجیریا میں 55 مسلح حملہ آور ہلاک

   

لاگوس۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے زمفرا میں فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم 55 مسلح حملہ آور مارے گئے . ایک فوجی ترجمان نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ زمفراکے دارالحکومت گساؤ میں ایئر فورس کے ترجمان کلیمنٹ ابیادے نے میڈیا کو بتایا کہ 24 دیگر مسلح افراد کو فوجیوں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔مسٹر ابیادے نے کہا کہ مہم کے دوران ہتھیار ضبط کئے گئے ۔ فوجیوں نے ریاست کے دیہات سے اغوا کئے گئے 760 افراد کو بچا لیا۔ ان کے مطابق مہم کے دوران تین فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔زمفرا کے دیہی علاقوں میں جرائم پیشہ گروپوں ، مویشی سارقین اور اغوا کاروں کے حملوں کا خطرہ رہتا ہے ، دسمبر میں کم از کم دو بڑے حملوں کی رپورٹ ہے جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔