نائٹ کلب کی چھت گرنے سے اموات کی تعداد 98 ہوگئی

   

سنیٹو ڈومنگو : ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 98 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی، اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ مرنے والوں میں صوبہ مونٹی کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز اور سابق بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب معروف گلوکار ربی پیریز کا کنسرٹ جاری تھا اور کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ اچانک چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔