ابوجا، 17 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے بورنو شہر میں چد جھیل کے پاس فوج نے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے میٹنگ کے مقام پر ہوائی حملے کیے جس میں کئی دہشت گردوں کی موت ہو گئی ہے ۔فوج کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان میں فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے بورنو کے کولارام علاقے میں میٹنگ کر رہے بوکو حرام کے دہشت گردوں پر ہوائی حملے کئے ہیں ۔ فوج نے ہفتہ کو ان ٹھکانوں کے بارے میں معلومات ملی تھی۔ تاہم اس حملے میں کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اس کی معلومات نہیں ہے ۔فضائیہ نے کہا کہ فوج کی کاروائی نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں اپنا دبدبہ بنائے ہوئے بوکو حرام کو اکھاڑنے کے مقصد سے کی گئی ہے ۔