نائیجیریاکی غیرقانونی آئل ریفائنری میں دھماکہ،100افراد ہلاک

   

ابوجا : نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں ایک نا جائز آئیل ریفائنری میں دھماکہ ہونے سے 100 افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی کمشنر برائے پٹرول گڈلک اوپیا کے مطابق، جمعہ کے روز ایک ناجائز آئیل ریفائنری میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں 100 افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ پٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال نائیجیریا میں حکومتی کوششوں کے باوجود ناجائز آئیل ریفائنریاں موجود ہیں جن کی وجہ سے حکومت کو یومیہ د ولاکھ بیرل خام تیل کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسی صوبہ میں گزشتہ سال بھی ایک ناجائز آئیل ریفائنری میں دھماکہ سے 25افراد ہلاک ہو گئے تھے۔