ابوجا۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے مغربی اسٹیٹ کوارا میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ اطلاع مقامی پولیس نے منگل کو دی۔وفاقی روڈ سیفٹی کور کے کمانڈر جوناتھن اوووڈے نے بتایا کہ ایک ٹرک انتہائی تیز رفتار سے آ رہا تھا اور سڑک کے کافی پتلی ہونے کے سبب ٹرک گہری کھائی میں جاگرا۔ حادثے کے وقت ٹرک میں 14 افراد سوار تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک کی کسی دوسری گاڑی سے ٹکر نہیں ہوئی تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا۔