نائیجیریا: مئی میں ہونے والے انتخابات کیلئے مہم شروع

   

ابوجا ۔ نائیجیریامیں صدارتی انتخابات کے لیے مہم شروع کردی اور تمام سیاسی جماعتوں نے زور شور سے جلسے شروع کردیے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق نائیجیریا کی حکمراں جماعت آل پروگریسو پارٹی (اے پی سی) نے 30اور 30مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے۔ نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری 23 فروری 2023 ء کو 4سال کی مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے۔ موجودہ نائب صدر یمی اوسینباجو اور لاگوس ریاست کے سابق گورنر اسیواجو بولا ناٹو بو اگلے امیدوار بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔