نائیجیریا میں حملے ، گیارہ سپاہیوں کے بشمول 16 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کانو۔/5 اکٹوبر،( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں جہادی حملوں میں 11 سپاہیوں کے بشمول 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بوکو ہرم نے فوج اور شہریوں کے خلاف حملے شروع کردیئے ہیں۔ جمعرات اور ہفتہ کے درمیان کئے گئے حملوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ جمعرات کے دن داعش کی اتحادی تنظیم کے جنگجوؤں نے فوج کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ نائیجیریا کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ ہمارے سپاہی اس علاقہ میں گشت پر تھے کہ انہیں دہشت گرد حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔