نائیجیریا میں سکیوریٹی فورسز کی کارروائی ،40 انتہاپسند ہلاک

   

لاگوس : نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں سرکاری سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم 40 انتہا پسند جنگجو مارے گئے ہیں۔فوج کے ترجمان موسیٰ دان مادامی نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ فوجیوں نے شورش زدہ علاقے سے 131 مغوی افراد کو بازیاب بھی کرایا ہے ۔ شدت پسند گروپ بوکو حرام کے 510 ارکان اور ان کے خاندانوں نے مختلف مقامات پر سرکاری فوجیوں کے سامنے خود سپردگی کی۔ ان میں54 بالغ مرد،164 بالغ خواتین اور 292 بچے شامل ہیں۔