لاگوس : نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسنا میں مئی سے شروع ہوئے بارش کے موسم میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 18000 سے زیادہ دیگر بے گھر ہو گئے ہیں۔ ایک امدادی ایجنسی کے عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ عمر محمد نے جمعہ کو کاٹسنا شہر میں ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب سے تقریباً 16625 مکانات تباہ ہوئے ، جس سے کٹسنا کے 34 مقامی حکومتی علاقے متاثر ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ 1620 ایکڑ کھیت زیر آب آچکے ہیں اور ریاستی حکومت متاثرہ مکینوں کو جلد ہی امداد فراہم کرے گی۔