ابوجا: نائیجیریا کے صوبہ زمفارا میں مسلح افراد کے ایک گروپ نے 20 گاؤں والوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔ریاستی پولیس کے ترجمان محمد شیہو نے بدھ کے روز بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کو بندوق برداروں کی اطلاع دینے پرتونگر کانا گاؤں میں گاؤں والوں پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے گاؤں والوں کی اطلاع سے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کئی بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بندوق برداروں نے ان کے خلاف چلائی جا رہی مہم کی وجہ سے گاؤں والوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے بندوق برداروں کو پکڑنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
