نائیڈو نے مولانا ابوالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے قوم پرست، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔جمعرات کو یہاں جاری اپنے ایک پیغام میںنائیڈو نے کہا کہ مولانا ابوالکلام نے قومی یکجہتی اورا قدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دیا۔ مسٹرنائیڈو نے کہا‘‘میں قوم پرست، مجاہد آزادی ، مفکر اور ماہر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آپ نے مشکل وقت میں قومی اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں مولانا ابوالکلام کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔