چتردرگ : نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار مروگھ مٹھ کے پجاری شیومورتی مروگھا شرنارو کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جمعہ کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔شرنارو کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے اور وہ جمعرات سے چتردرگا ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں۔رات تقریباً 10 بجے پولیس کی ایک ٹیم نے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان حراست میں لیا اورتفتیشی افسر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیل کمار کی قیادت میں پوچھ گچھ کے لیے ایک نامعلوم مقام پر لے گئے ۔پولیس نے اس معاملے میں ہاسٹل وارڈن اوردوسرے ملزم رشمی کو بھی حراست میں لیا ہے ۔چتردرگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے پرشورام نے کہا، “ہم نے مروگھا شرنارو کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ اسے میڈیکل چیک اپ کے لیے ضلع اسپتال کی نئی عمارت میں لے جایا جائے گا۔”