شملہ۔پولیس کی جانکاری کے مطابق چہارشنبہ کے روز ہماچل پردیش کے کولو ضلع میں ایک پانچ سالہ معصوم لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کرنے والے ایک 56سالہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
کولو کے سپریڈنٹ آف پولیس گوراو سنگھ نے کہاکہ نابالغ کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر یہ گرفتاری عمل میں ائی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنی شکایت میں
مذکورہ عورت نے الزام عائد کیاہے کہ پڑوسی کے اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ اس وقت جنسی بدسلوکی کی جب وہ گھر پر موجود نہیں تھی۔
سنگھ نے کہاکہ ایک ایف ائی آر اس ضمن میں کولو پولیس اسٹیشن حدود میں ائی پی سی اور پو سی ایس او اے کے تحت درج کی گئی ہے