نابینا نمازی نے مسجد جانے کیلئے گھرسے مسجد تک رسی لگادی

   

خرطوم: گذشتہ چند دنوں سے سوڈان میں سوشل میڈیا پر ایک نابینا نمازی کی تصویر گردش کر رہی ہے جس نے اپنے گھر سے مسجد تک جانے کے لیے گھر سے مسجد تک ایک رسی کھینچ دی تاکہ وہ کسی کی مدد کے بغیر مسجد تک پہنچ سکے۔معلوم ہوا کہ جس سوڈانی شخص کی تصویر ٹویٹر پر پھیلی ہے ایک نابینا نمازی کی ہے۔ انہوں نے مسجد تک رسائی میں آسانی کے لیے اپنے گھر کے دروازے سے مسجد کے دروازے تک رسی لگانے کا فیصلہ کیا۔اس نے یہ کام اس لیے کیا کہ وہ رسی کو مسجد تک رسائی کے لیے سہارے کے طور پراستعمال کرے گا اور اسے مسجد تک جانے کے لیے کسی شخص سے مدد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔