ناجائز تعلقات کا شبہ شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی سیاست نیوز) بیوی کے کردار اور ناجائز تعلقات کے شبہ سے ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا۔ شاہ آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق شاہ آباد علاقہ کے ساکن رمیش نے شبہ کی بنیاد پر اس کی بیوی انیتا کا قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ آباد کے ساکن رمیش کو چند روز سے اس کی بیوی کے کردار پر شبہ ہوا ۔ اس کی بیوی انیتا فون پر ز یادہ مصروف رہتی تھی ۔ اس کی اس مصروفیت سے شبہ ہوا کہ وہ غیر مردوں سے بات کرتی ہے ۔ گزشتہ روز دونوں میں اس بات پر بحث و تکرار ہوئی اور باتوں باتوں میں جھگڑا ہوگیا ۔ اس دوران رمیش نے انیتا کا گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا اور پولیس تحقیقات میں اپنے جرم کو قبول کرلیا۔ انیتا کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انیتا اور رمیش کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔