نارئن پیٹ ۔8 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)متحدہ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس پارٹی کے قائدین نے آج نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر کے سی وی آر بھون میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی قائدین نے کہا کہ چیف منسٹر کی حیثیت سے وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے غریب عوام کے لئے بہت سی فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آروگیاسری 108 اور ایمبولینس 104 جیسی اسکیمیں آج بھی نافذ کی جارہی ہیں، چاہے کوئی بھی حکومت ہو، وائی ایس آر کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس پروگرام میں مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین شیوا ریڈی، ٹاؤن صدر ایم ڈی سلیم، ایم ایل اے پرسنل پی اے چٹی مادھو ریڈی، مارکیٹ ڈائرکٹر بویا شرنپا، محمود قریشی، یوسف تاج، پلا انیل، ماروتھی، ایروکلا وینکٹایاودیگر نے شرکت کی۔