نارائن پیٹ : تلگو کالم نگار محمد رفیع کو قومی سطح پر انعام اول

   

نارائن پیٹ۔ 6 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے منڈل دھنواڑہ کے تلگو کالم نگار جناب محمد رفیع کو قومی سطح کے مضمون نویسی مقابلوں میں انعام اول کے لئے منتخب کیا گیا۔ ایکلویہ فاونڈیشن نئی دہلی کی جانب سے منعقد کئے گئے ان مقابلوں میں ملک بھر کی 19 زبانوں میں محبت کی کہانی کے عنوان سے مضمون نویسی مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔ جناب محمد رفیع نے تلگو زبان میں محبت کے عنوان پر 40 صفحات پر مشتمل کہانی لکھ کر انعام اوّل کے مستحق قرار دئے گئے ،حیرت کی بات یہ ہے کہ جناب محمد رفیع ، اردو میڈیم کے طالب علم ہیں ، اور تلگو میں کافی عبوررکھتے ہیں، اس سے قبل انہوں نے مذکورہ فاونڈیشن، کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں دو مرتبہ اور دیگر اداروں کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں 6 مرتبہ قومی سطح پر ایواڈ حاصل کیا ہے، انھیں یہ ایواڈ 14 فبروری کو نئی دہلی کے کلا بھون میں ، دہلی کے لفٹنٹ گورنر انیل بیجل کے ہاتھوں عطا کیا جائیگا ،واضح رہے کہ جناب محمد رفیع انجنیر ہیں اور کوکٹ پلی کے جے این ٹی یو سیپی ایچ ڈی کرہے ہیں، ان کے قومی سطح کے مقابلوں میں شاندار کامیابی پر نارائن پیٹ ضلع کے، تلگو اردو صحافیوں اور ادیبوں نے مسرت کا اظہا ر کیا ہے۔