نارائن پیٹ ضلع میں واٹر شیڈ چیک ڈیمس کا معائنہ

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع کے موضع پدری پاڈ گرام پنچایت میں محکمہ زراعت کی جانب سے واٹر شیڈ اسکیم کے تحت حالیہ عرصہ میں بنائے گئے چیک ڈیم کی تعمیر سے کسانوں کو کیا فوائد اور کیا نقصانات حاصل ہوئے ۔ معلومات فراہم کرنے کیلئے ریاستی سطح کے عہدیدار ، مسٹر مہیندر ریڈی نے دورہ کیا ۔ اس موقع پر گاؤں کے کسانوں نے بتایا کہ واٹر شیڈ سے ان کی مکانوں کو کافی فائدہ ہوا ہے ۔ اس طرح کے چیک ڈیم تعمیر کرنے سے زیر زمین آبی سطح میں اضافہ کے علاوہ قریب و جوار کے کھیتوں کو سیرابی کیلئے بھی وافر مقدار میں پانی بھی دستیاب رہتا ہے اور جانوروں کو پینے کیلئے پانی بھی مہیا اشیا ہے ۔ مسٹر مہیندر ریڈی نے اپنے عملہ اور ساتھیوں کے ہمراہ چیک ڈیموں کا قریب سے مشاہدہ کیا ۔ ان کے ہمراہ مدور منڈل کے اے ایس او مسٹر سرینواس ریڈی ، گاؤں کے سرپنچ مسٹر بالیا ، نائب سرپنچ ، منی وردھن ریڈی ، آر ڈی او نارائن پیٹ کے عہدیدار شریمتی سری دیوی اور دیگر موجود تھے۔