نارائن پیٹ ۔ ڈسٹرکٹ اڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر چندرا ریڈی نے ضلع مستقر کے مضافات میں سڑکوں پر گھومنے والے مویشیوں کی حفاظت کے سلسلہ میں حکومت کے گائیڈ لائنس کے مطابق شہر سے قریب آوارہ کتوں اور خنزیروں کیلئے ضلع ہیڈ کوارٹر کے قریب دو ایکر اراضی کا معائنہ کیا ۔ جو اس کیلئے مختص کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے قانون کے مطابق آوارہ مویشیوں ، کتوں اور خنزیروں کو شہر سے دور مقام پر محفوظ رکھنا پیش نظر ہے ۔ جو آئے دن انسانی آبادیوں میں حادثات اور ٹریفک میں خلل کا سبب بن رہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا ( آئی اے ایس ) نے ہدایات کی تھی کہ ضلع مستقر کے قریب دو ایکر اراضی کی نشاندہی کی جائے ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر مسٹر چندرا ریڈی کے ہمراہ میونسپل کمشنر مسٹر سرینواس اور سروئیر محکمہ کے عہدیدار موجود تھے ۔
مقفل مکان میں سرقہ کی واردات
یلاریڈی ۔ منڈل تاڑوائی میں مقفل شدہ مکان میں سرقہ واردات پیش آئی ۔ تاڑوائی کے راجیا کاروبار کیلئے روز کاماریڈی کے اشوک نگر میں بیٹے اور بیٹی کے ساتھ رہ رہا ہے ۔ جب جب تاڑوائی کو اپنے گھر آتا جاتا ہے کل دو پہر دو بجے تاڑوائی اپنے گھر آکر شام چھ بجے قفل ڈال کر واپس چلا گیا ۔ صبح اطراف کے لوگ قفل شکنی دیکھ کر راجیا کو اطلاع دی جس پر وہ آکر اندر دیکھنے پر الماری سے سارقوں نے 20 ہزار روپئے اور ایک تولہ سونا سرقہ کرنے کا انکشاف ہوا ۔ سداشیو نگر سرکل انسپکٹر وینکٹ اور تاڑوائی سب انسپکٹر کرشنا مورتی نے مقام واردات پہونچکر معائنہ کیا ۔ مقدمہ درج کرتے ہوئے سارقوں کی تلاش کر رہی ہے ۔