نارائن پیٹ میں اقامتی اسکولوں کا معائنہ

   

طلبہ سے کلکٹر کی بات چیت، تفصیلات سے آگاہی
نارائن پیٹ۔ 4 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک نے شری مہاتما جیوتیبا پھولے ریزیڈنشیل اسکول، سوشل ویلفیئر گروکل گرلز اسکول اور کالج نارائن پیٹ ضلع کے مریکل منڈل مستقر پر میں واقع اسکول کا معائنہ کیا۔ کلکٹر نے رہائشی اسکول کی پرنسپل سری لتا سے دریافت کیا کہ اسکول میں طلبہ کی تعداد کتنی ہے اور کیا طلبہ کی تعداد کے مطابق بیت الخلاء اور باتھ روم ہیں؟پرنسپل نے کلکٹر کو بتایا کہ طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے کلاس رومز نہیں ہیں چونکہ یہ کرائے کی عمارت میں واقع ہے ،اس لیے مالک سے اضافی کمرے بنانے کے لیے کہا گیا تھا۔ کلکٹر نے عمارت کے مالک سے بات کی جو وہاں موجود تھا۔ دسویں جماعت کے طلبہ کو کلکٹر نے مشورہ دیا کہ اس بار بھی پچھلے سال کی طرح سو فیصد نتائج حاصل کریں۔ جب طلباء سے پوچھا گیا کہ 600 میں سے 600 کون اسکور کرے گا تو انہوں نے کہا کہ وہ سب 600 نمبر حاصل کریں گے۔ کلکٹر نے کہا کہ انہیں اسی کے مطابق پریکٹس کرنی چاہئے۔ بعد میں کلکٹر نے مقامی سماجی بہبود محکمہ گروکل گرلز اسکول؍ کالج کا معائنہ کیا۔ اسکول کے پرنسپل ناگا منی مالا نے اسکول؍ کالج میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ پرنسپل نے بتایا کہ تقریباً 650 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ کلکٹر نے جو انٹرمیڈیٹ کلاس روم میں گئے، پوچھا کہ طلباء کیسی پڑھائی کر رہے ہیں اور انہیں اچھے نتائج حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے اسکول کے احاطے میں ڈیجیٹل کلاس روم اور کچن گارڈن کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں کلکٹر ڈائننگ ہال گئے اور میس ریکارڈ اور مینو چارٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ ایم او یو کو باقاعدگی سے لاگو کیا جائے۔