نارائن پیٹ 23اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر میں اقلیتی اقامتی لڑکوں کے اسکول کا ضلع اقلیتی افسر ایم اے رشید نے ویجیلنس افسران ضمیر خان و ایم اے مسعود کے ساتھ معائنہ کیا۔ کچن اسٹور میں موجود اشیائے خوردونوش، سٹاک رجسٹر، فوڈ کوالٹی رجسٹر، طلباء کا حاضری رجسٹر، کچن روم، ڈائننگ ہال ڈارمیٹری، کلاس رومز، بیت الخلاء، سٹاف رجسٹر اور اطراف کا معائنہ کیا ،ناشتہ کے دوران طلباء کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔فوڈ کمیٹی نے طلباء سے کھانے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ ویجیلنس افسران نے پرنسپل خواجہ محبوب خان اور وارڈن کاظم حسین کو مشورہ دیا کہ وہ کھانے کے معیار کو اسی طرح برقرار رکھیں۔ اس پروگرام میں ویجیلنس آفیسرز ضمیر خان اور ایم اے مسعود و اسکول اسٹاف نے شرکت کی ۔