نارائن پیٹ میں دھرانی سروے کے کاموں کا معائنہ

   

جائیدادوں کو ورثاء کے نام پر تبدیلی تک آن لائین زیر التواء رکھا جائے: کلکٹر
نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ٹاون کے وارڈ نمبر 10 میں وارڈ کونسلر شریمتی میگھا شری پد راؤ کی نگرانی میں دھرنی ویب سائیٹس میں آن لائین سروے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ان کاموں کا معائنہ کرنے اور عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے آج ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا ، آئی اے ایس نے دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ اڈیشنل کلکٹر مسٹر چندرا ریڈی کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ ، مسٹر سرینواسن بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وارڈ کونسلر شریمتی میگھا سری پد راؤ نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ محلہ میں قدیم مکانات موجود ہیں جو دادا اور پردادا کے نام پر ریکارمیں موجود ہیں ۔ ایسے مکانات کو ورثاء کے نام آن ریکارڈ کروانے کی سہولت عوام کو فراہم کی جائے ۔ بصورت دیگر بلدیہ میں جائیدادوں کی ورثاء کے نام پر تبدیلی تک آن لائین کرنے کے کاموں کو زیر التواء رکھا جائے ۔ ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا نے عوامی شکایات کی بھی سماعت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جائیدادوں اور نئے اور پرانے مکانات کو باقاعدہ بنانے اور ان کو آن لائین ریکارڈس میں لانے کا بہترین موقع ہے ۔ موجودہ حالت میں جو مکان جن کے نام پر ہے ۔ اسی نام پر اندراجات کرنے کی ہدایت کی اور عوام سے اپیل کی کہ سروے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔ جو دستاویزات گھر سے متعلق لائیٹ بل ، نل بل ، آدھار کارڈ ، راشن کارڈ ، ٹیکس بل اور ایک عدد مالک مکان کی تصویر بھی تیار رکھیں ۔ اس موقع پر بیما آفیسر مسٹر کرشنما چاری وارڈ آفیسر مسٹر سرینواسلو وارڈ ممبران و دیگر موجود تھے ۔