نارائن پیٹ میں دیکشا دیوس کے ضمن میں جائزہ اجلاس

   

نارائن پیٹ 28/نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیکشا دیوس پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے تیاری کے لئے نارائن پیٹ ضلع بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کا ایک ضلعی سطح کا اجلاس نارائن پیٹ ضلع بی آر ایس پارٹی آفس میں منعقد ہوا اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر ضلع بی آر ایس وسابق رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے کارکنوں سے آج منعقد ہونے والے دکشا دیوس پروگرام کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہونے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب تحریک کے رہنما، کے سی آر نے 29 نومبر 2009 کو اپنی بھوک ہڑتال شروع کی تھی، جس کا مقصد ایک علیحدہ ریاست تلنگانہ کا حصول تھا وہ انہوں نے آج منعقد ہونے والے دیکشا دیوس پروگرام کی کامیابی کے لیے نارائن پیٹ کے سابق ایم ایل اے اور ضلع صدر مسٹر ایس راجندر ریڈی، مکتھل کے سابق رکن اسمبلی مسٹر۔ چٹیم رام موہن ریڈی اور ایم ایل سی کی سرپرستی میں دیکشا دیوس ضلع انچارج مسٹر کوٹی ریڈی نے ضلعی پارٹی قائدین کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کا بڑے پیمانے پر پارٹی کیڈر میٹ کا اہتمام کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا بی آر ایس پارٹی کی کال پر، آئیے ہم ایک بار پھر 29 نومبر 2009 کو کے سی آر کی طرف سے شروع کی گئی بھوک ہڑتال کا جشن مناتے ہوئے 29 نومبر کو نارائن پیٹ ضلع مرکز میں دیکشا دیوس پروگرام کریں گے ۔اس موقع پر، کارکنوں کو 29 نومبر کو دیکشا دیوس پروگرام کے ہدایت دی گئی۔ انہوں نے کارکنوں اور قائدین پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں اکٹھے ہوں اور دکشا دیوس کے پروگراموں کو کامیاب بنائیں۔اس پروگرام میں ضلعی افسران، سربراہان، سینئر قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔