نارائن پیٹ میں مریضوں اور بچوں میں پھلوں کی تقسیم

   

نارائن پیٹ 24/جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارا لوکیش کی سالگرہ کے موقع پر، ٹی ڈی پی نارائن پیٹ کی جانب سے ضلع اسپتال اور بچوں کے اسپتال میں پھل تقسیم کیے گئے ۔ تلگو دیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری مسٹر نارا لوکیش کی سالگرہ کے موقع پر مسٹر اوم پرکاش پرساد مدیراج کی قیادت میں ٹی ڈی پی کے ضلعی قائدین نے مریضوں میں پھل اور روٹی تقسیم کی۔،انہوں نے کہا کہ ترقی کے ساتھ ساتھ، نارا لوکیش ایک نوجوان لیڈر ہیں جو پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور کہا کہ وہ ایک ایسے لیڈر ہیں جو این ٹی آر اور چندرا بابو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور اپنی سابقہ شان کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تلنگانہ آندھرا میں تلگو دیشم پارٹی برسر اقتدار آئیگی ،اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رنجیت کمار چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کرانتی کرن ٹی ڈی پی اڈہاک کمیٹی کے ممبران راگھر راؤ چودھری رامولو یادو یابننا چودھری ویرانا گوڈ، نارائنا بھیمنا پرساد، روی موگولپا پینٹایہ اور دیگر نے شرکت کی۔ .