نارائن پیٹ پسماندگی سے ترقی کی سمت گامزن

   

ایس راجندر ریڈی کو اس مرتبہ بھی کامیاب کرنے ڈاکٹر قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو کی اپیل

نارائن پیٹ /29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ ، متوطن نارائن پیٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے بی آر ایس امیدوار و رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نارائن پیٹ کی ترقی و خوشحالی کیلئے انہیں ایک مرتبہ پھر موقع فراہم کریں ۔ کیونکہ انہوں نے پچھلے چند سالوں میں نارائن پیٹ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کافی جدوجہد کی ہے ۔ نارائن پیٹ کو ضلع بنانے میں اور نارائن پیٹ میں میڈیکل کالج کے قیام ، نرسنگ کالج کے قیام ، گورنمنٹ ڈگری کالج اور اگر یکلچر یونیورسٹی کے قیام کیلئے رات دن محنت کی ہے ۔ نارائن پیٹ میں فرقہ پرستوں کی سرکوبی کیلئے جو خدمات انجام دئے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ عیدگاہ نارائن پیٹ کیلئے کروڑوں روپئے کے فنڈز کی اجرائی اقلیتی اقامتی اسکولوں کے قیام کیلئے بھی ان کے کارنامے ہیں ۔ نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کو پسماندگان سے ترقی کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ مسٹر ایس راجندر ریڈی راست گو ، حق پسند ویژنری پر عزم و حوصلہ شخص ، ان کا کردار کرپشن سے پاک و ترقی پسند و جدت پسند ہیں ۔ گذشتہ 9 سالوں میں نارائن پیٹ میں فرقہ پرست طاقتوں کو کچل کر پاک اور پرامن ماحول فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے نارائن پیٹ کے عوام سے اور بالخصوص مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ مسٹر راجندر ریڈی ، بی آر ایس امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔