ممبئی : اشتہاری نعرہ ہے کہ ناراضگی حب الوطنی کی عظیم ترین شکل ہے ۔ اگرچہ یہ بات آج کل قبول نہیں کی جاتی کیونکہ ناراضگی یا اختلاف رائے کی تمام شکلوں کو سرکاری طاقت کے بل پر ناکام بنادیا جاتا ہے لیکن 15 سال قبل عامر خان ، سوہا علی خان اور دیگر نوجوان اداکاروں کی فلم ’ رنگ دے بسنتی ‘ ریلیز ہوئی تھی ۔ اس فلم میں یہی ناراضگی میں حب الوطنی پوشیدہ ہونے والی بات کو اجاگر کیا گیا ۔ آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس فلم کو دوبارہ دیکھنے اور سبق لینے کی ضرورت ہے ۔