نماز جمعہ کے بعد مسجد میں مسلمانوں سے ملاقات کرینگے۔ والدین کے پیر چھوتے ہوئے آشیرواد حاصل کیا
حیدرآباد۔/26 جنوری، ( سیاست نیوز) تلگودیشم کے قومی جنرل سکریٹری و سابق ریاستی وزیر نارا لوکیش کی 400 دنوں پر مشتمل 4000 کلو میٹر کی پدیاترا کا جمعہ 27 جنوری سے پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے اسمبلی حلقہ کپم سے آغاز ہورہا ہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد تلگودیشم کے قومی سربراہ و سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش اپنی پدیاترا کا آغاز کریں گے۔ تلگودیشم پارٹی قائدین جلسہ عام اور پدیاترا کی تمام تیاریاں مکمل کرچکے ہیں۔ نارا لوکیش نے گھر میں ارکان خاندان کے ساتھ خصوصی پوجا کی۔ اس کے بعد اپنے والدین چندرا بابو نائیڈو اور بھونیشوری کے قدم چھوتے ہوئے آشیرواد حاصل کیا اور ساتھ ہی اپنے ساس‘ خسر کے بھی پیر چھوئے۔ شریک حیات برہمنی نے آرتی اُتارتے ہوئے نارا لوکیش کو تلک لگایا۔ انہیں پدیاترا کیلئے وداع کرنے کیلئے گھر پہنچنے والے ارکان خاندان اور پارٹی قائدین سے ملاقات کی۔ بعد ازاں این ٹی آر گھاٹ پہنچ کر تلگو دیشم پارٹی کے بانی آنجہانی این ٹی راما راؤ کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیشکئے۔بعد ازاں حیدرآباد ایرپورٹ موٹر سیکل ریالی میں پہنچے۔ جمعہ کو کپم میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تلگودیشم کے قائدین نے نارا لوکیش کے پہلے تین دن کی پدیاترا کیلئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ نارا لوکیش کپم شہر کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے قریب واقع این ٹی آر اور ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسموں پر پھول مالا چڑھائیں گے اور لکشمی پورم مسجد میں مسلمانوں سے ملاقات کریں گے۔ پہلے دن سوائے چندرا بابو نائیڈو کے تلگودیشم کے تمام سینئر قائدین موجود رہیں گے۔ نارا لوکیش نے تروپتی کی مندر میں بھی پوجا کی۔ کپم کے تمام ہوٹلس اور لاجس فُل ہوگئے ہیں۔ ن