نارا لوکیش 4000 کیلو میٹر پد یاترا کریں گے

   

27 جنوری سے آغاز ۔ کیڈر کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش
حیدرآباد ۔25 ۔ نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں تلگو دیشم پارٹی کو دوبارہ برسر اقتدار لانے کیلئے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے 27 جنوری سے 4000 کیلو میٹر طویل پد یاترا کا اعلان کیا ہے۔ تلگو دیشم کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے حکومت کے خلاف مہم کے طور پر مختلف اضلاع کے دوروں کا آغاز کیا ہے۔ ان کے فرزند نارا لوکیش نے ریاست گیر سطح پر پد یاترا کا اعلان کرکے پارٹی کیڈر کے حوصلوں کو بلند کرنے کی کوشش کی ہے ۔ 400 دن تک پد یاترا جاری رہے گی جس میں 4000 کیلو میٹر کا احاطہ کیا جائیگا ۔ 39 سالہ نارا لوکیش کو 2019 ء اسمبلی انتخابات میں منگل گیری اسمبلی حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نارا لوکیش نے کارکنوں سے کہا کہ جنوری میں وہ عوام سے ملاقات کیلئے پد یاترا میں نکل رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ عوام کی تائید حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈو نے دوبارہ چیف منسٹر کی حیثیت سے اسمبلی میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ر