ناردن ریلوے میں اپرینٹس جائیدادوں پر بھرتی ، درخواستیں مطلوب

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : نئی دہلی کے ناردن ریلوے سے تعلق رکھنے والے ریلوے رکروٹمنٹ سیل ( آر آر سی ) کی جانب سے مختلف شعبوں میں اپرینٹس کی مخلوعہ نشستوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ کل 3093 مخلوعہ اپرینٹس میں میکانک ( ڈیزل ) ، الیکٹریشن ، فٹر ، کار پینٹر ، پینٹر ، مشینسٹ اور ویلڈر و دیگر پر بھرتی کی جائے گی ۔ اہلیت کے لیے دسویں جماعت کے ساتھ متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیابی ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر 20-10-2021 تک 15 تا 24 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ دسویں جماعت اور آئی ٹی آئی میں حاصل نشانات کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا ۔ تحریری امتحان اور انٹرویو نہیں رہے گا ۔ اسکریننگ ، درخواست کی جانچ کے ذریعہ تقرر کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔ درخواست بذریعہ آن لائن کرنی چاہئے ۔ جس کی آخری تاریخ 20-10-2021 مقرر ہے ۔ ویب سائیٹ rrcmr.org ملاحظہ کریں ۔۔ ع