نارسنگی گورنمنٹ اسکول میں اژدھے کی موجودگی سے سنسنی

   


حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایک سرکاری اسکول میں اژدھے کی موجودگی سے نارسنگی میں سنسنی پھیل گئی ۔ اور خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نارسنگی کے علاقہ میں واقع ایک سرکاری اسکول میں اچانک اژدھا نمودار ہوگیا ۔ تاہم اسکول کو تعطیلات کے سبب طلبہ اسکول میں موجود نہیں تھے ۔ آبادی میں واقع اس سرکاری اسکول میں سانپ کی موجودگی سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ فوری طور پر عوام نے پولیس نارسنگی کو مطلع کیا اور پولیس نے اسنیک سیل سوسائٹی کے ذمہ داروں کو طلب کرلیا ۔ طویل مشقت کے بعد اسنیک سیل سوسائٹی نے اژدھے کو قابو میں کرلیا اور اسکول سے منتقل کردیا ۔۔ ع