ناروچ سٹی کی ویسٹ ہام کے خلاف 4-0 کی کامیابی

   

لندن ۔انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہام نے ناروچ سٹی کو 4-0 سے ہرادیا۔ ناروچ سٹی لیگ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہونے کی وجہ سے پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئی، واٹفوڑد نے نیو کاسل کو 1-2 سے شکست دی۔انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہام نے ناروچ سٹی کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے مقابلہ 0-4 سے جیتا۔میچ میں ویسٹ ہام کی جانب سے چاروں گول انٹونیو نے اسکور کیے۔شکست کے بعد ناروچ سٹی بدستور آخری نمبر پر ہے اور پریمیئر لیگ سیزن سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ایک اور میچ میں واٹفورڈ نے نیو کاسل کیخلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔واٹفورڈ کی جانب سے میچ کے دونوں گول ڈینے نے اسکور کیے۔