ناروے میں مسلمانوں نے آسمان تلے قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔

,

   

اوسلو: ناروے کی انتہائی سخت ترین سردی میں کھلے آسمان تلے سینکڑوں مسلمانوں نے قرآن پاک کی تلاوت کر کے اپنے ایمان کای ثبوت دیا۔ اس موقع پر سورہ یسین کی تلاوت کی گئی۔ تلاوت کا سلسلہ ایک گھنٹہ جاری رہا۔ یہ اجتماع اوسلو کے علاقہ گرورود کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ منفی 8درجہ سنٹی گریڈ سردی ہونے کے باوجود سینکڑوں مسلمانوں نے اس اجتماع میں شرکت کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=UYbeqW5ObDU&has_verified=1

اجتماع میں شریک افراد گرم کپڑے پہنے اپنے ہاتھوں میں قرآن مجید اٹھائے ہوئے تھے۔ اس اجتماع میں بچوں کے ساتھ خواتین کی بھی کثیر تعداد شریک تھیں۔ واضح رہے کہ ناروے میں کچھ دنوں قبل ایک انتہاشخص نے پولیس کے منع کرنے کے باوجود عوام کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کو آگ لگادی تھی۔اس طرح کی مذموم حرکت کرنے پرایک مسلم نوجوان نے اس انتہا پسند شخص کی وہیں پٹائی کردی تھی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوا تھا۔ یوروپ کے مسلمان قرآن مجید سے کافی لگاؤ رکھتے ہیں اور اس کی تلاوت بھی تقریبا روزانہ رکرتے ہیں۔