٭ ناروے کی پرنسیس کے سابق شوہر اریبین جنہوں نے ایکٹر کیون اسپیسی پر غلط جنسی برتاؤ کا الزام عائد کیا تھا ، انہوں نے 25 ڈسمبر کو خودکشی کرلی۔ 47 سالہ اریبین کی فیملی کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ اریبین نے اسپیسی پر ڈسمبر 2017ء میں الزام عائد کیا تھاکہ 2007ء کے نوبل امن انعام کے کنسرڈ میں وہ ایک ٹیبل کے نیچے بدکاری میں ملوث ہوئے تھے۔ اریبین کی موت سے تین ماہ قبل اسپیسی پر الزام عائد کرنے والے ایک اور فرد کو مردہ پایا گیا تھا۔
