اسٹاکہوم: ایک سفید ’’بیلوگا‘‘ وہیل جسے روسی بحریہ نے اس کے جسم کے گرد آلات نصب کرکے جاسوسی کیلئے تربیت دی تھی سویڈن کے ساحل کے قریب دوبارہ نمودار ہوئی۔ اس سے قبل یہ وہیل ناروے کی جاسوسی کی مبینہ کوشش میں استعمال کی گئی تھی۔ ایک تنظیم جو Hvaldimir وہیل کی نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہے اس کا نام ناروے نے ’’وہیل‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ روسی میں Hval کا مطلب ہے وہیل جہاں تک دیمیر کا تعلق ہے تو یہ روسی صدرکے نام کا حصہ ہے۔ ’’ھوالدمیر‘‘مئی 2019 میں ناروے کے انتہائی شمال میں Finnmark کاؤنٹی کے پانیوں میں نمودار ہوئی تھی۔ مغربی میڈیا میں اس حوالے سے شائع ہونے والی تفصیلات العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے گذری ہیں۔ناروے کے پانیوں میں روس کے جاسوسی آلات کو لیے یہ وہیل تین سال رہی۔