نارکوٹکس معاملہ : میں جدوجہد میں تنہا نہیں ہوں ، نواب ملک

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : این سی پی کے وزیر نواب ملک نے آج بی جے پی کے الزامات خارج کردیئے کہ وہ تنہا جدوجہد کررہے ہیں اور مہا وکاس اگھاڑی حکومت سے کوئی بھی اُن کی تائید نہیں کررہا ہے۔ ملک نے میڈیا والوں کو بتایا کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے، صدر این سی پی شردپوار، تمام وزراء، ریاستی حکومت اور پارٹی اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بیان اِس پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ گزشتہ روز چیف منسٹر ٹھاکرے کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نواب ملک کی 6 ہفتے سے جاری لڑائی کی ستائش کی گئی۔