اجزا : بھنڈی آدھا کلو، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا ناریل آدھی پیالی، ثابت لال مرچ تین سے چار عدد، ثابت رائی آدھا چائے کا چمچہ، میتھی دانہ چند دانے، تل ایک کھانے کا چمچہ، خشخاش ایک کھانے کا چمچہ، ٹماٹر دو عدد، ہری مرچیں دو عدد، کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
ترکیب : بھنڈیوں کو دھو کر کچھ دیر کیلئے کاغذ پر پھیلا کر رکھ دیں اور خشک ہونے پر اس کے دو دو ٹکڑے کر لیں۔تل، خشخاش اور لال مرچوں کو بھون کر پیس لیں اور ناریل کو علیحدہ بھون کر رکھ لیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں رائی اور میتھی دانہ ڈال کر کڑکڑا لیں۔پھر اس میں ادرک لہسن، باریک کٹے ہوئے ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر گل جائیں۔گریوی تیار ہونے پر اس میں بھنڈیاں اور نمک ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔پانچ سے سات منٹ کے بعد اس میں بھنا ہوا پسا ہوا مسالہ اور ناریل ڈال کر دوبارہ سے ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔پھر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اُتار لیں۔بھنڈیوں کی اس خصوصی ڈش کو چپاتی کے علاوہ اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ بھی سرو کیا جا سکتا ہے۔
