لندن : ناریل بطور غذا ہی نہیں علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اگر معدے میں پانی بھر جائے تو ناریل پانی کے دو گلاس پینے سے فوری آرام آ جاتا ہے۔ہیضہ ہو جائے تو ناریل کے پانی میں ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر چند روز پینے سے افاقہ ہو سکتا ہے تاہم اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں تو بہتر ہے۔جلدی امراض مثلاً کیل مہاسوں اور خارش ہو جانے کی صورت میں ناریل کے گودے کا تیل موثر خیال کیا جاتا ہے۔اس کا باقاعدہ استعمال جلد میں نمی برقرار رکھتا ہے۔یہ فری ریڈیکلز کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔کسی حد تک سورج کی تمازت اور ایگزیما سے بچاؤ کرکے اینٹی ایجنگ کا کام بھی کرتا ہے۔اس کے علاوہ السر‘اسہال‘بواسیر‘بڑی آنت کی سوزش اور پیچش جیسے مسائل کے لئے بھی گری بہترین ہے۔یہ وزن گھٹانے میں انتہائی مددگار ہے۔ناریل کے تیل سے سر پر مساج کرکے اعصابی تناؤ سے نجات پا سکتے ہیں۔اس کا استعمال مختلف قسم کے موسمی انفیکشنز سے بچاتا ہے۔چہرے کی خشکی کو دور کرکے جلد کو نرم و ملائم احساس بخشتا ہے بلکہ یہ جھریاں ختم کرنے کے لئے بھی موثر ہے۔نیم گرم ناریل کے تیل کے ساتھ چہرے کی جلد کی سطح پر نرمی سے مساج کریں اور جلد کو رگڑنے سے پرہیز کریں۔ایک ٹب نیم گرم پانی میں 3 بڑے کھانے کے چمچ ناریل کا تیل ملا کر اپنے پیروں کو کچھ دیر ڈبوئے رکھیں اس کے بعد صابن سے دھو کر خشک کر لیں۔اس عمل سے پیر نرم و ملائم بھی ہو جائیں گے اور پاؤں پر لگے جراثیم بھی ختم ہو جائیں گے۔