ناریل کے دودھ سے دہی اور بسکٹ بنائے جائیں گے

   

کوچی، 2ستمبر (یو این آئی) کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور ناریل پر مبنی معیشت کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کئی اسکیموں کو مضبوط بنائے گا۔ اس ضمن میں کسانوں کو ناریل کے دودھ سے دہی، بسکٹ جیسی خوردونوش کی مصنوعات تیار کرنے کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں منگل کے روز ناریل کے عالمی دن کے موقع پر کوکونٹ بورڈ نے متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔ ان کا مقصد کسانوں کی خوشحالی کو یقینی بنانا ہے ۔ ان اقدامات میں شجرکاری کا معیاری مواد، کاشتکاری کی توسیع، پیداواری صلاحیت میں بہتری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ویلیو ایڈیشن، مارکیٹ کی رسائی اور کسانوں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا شامل ہے ۔ کوکونٹ بورڈ نے کہا کہ بیج کو بہتر بنانے کیلئے ریاستی حکومت کے تعاون سے 20 سے 40 ہیکٹر کے نئے فارم تیار کیے جائیں گے ۔