ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن پر آکسیجن پارلر

   

٭ وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن میں منفرد نوعیت کا آکسیجن پارلر بنایا گیا ہے ۔ یہ اقدام آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ اس سے فطری نوعیت کا ماحول پیدا ہوگا اور اسٹیشن کے علاقہ میں آلودگی کے اثرات کو ختم کرتے ہوئے خوشگوار فضاء بنائی جائے گی ۔ اس کیلئے کامن انڈور ایرفلٹرنگ پلانٹس استعمال کئے گئے ہیں جو مضر مادوں کو ہوا سے ہٹانے کا کام کرتے ہیں ۔