ممبئی : مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں 13 ڈسمبر سے اوّل تا ساتویں جماعت کے اسکولس کی کشادگی عمل میں لائی جائے گی۔ کورونا وباء کے باعث اسکولس بند کردیئے گئے تھے۔ ناسک میونسپل کارپوریشن نے کورونا کے کیسیز کی تعداد میں اُتار چڑھاؤ اور اومی کرون کے خطرہ کے پیش نظر یکم ڈسمبر سے اسکولس کی کشادگی عمل میں نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ناسک میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 504 اسکولس ہیں جن میں طلبہ کی تعداد 1,85,279 ہے۔ 60 فیصد سرپرستوں نے اسکولوں کی کشادگی کے حق میں اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔