ناشتہ اسکیم سے طلبہ کی حاضری صدفیصد ہوگی

   

نارائن پیٹ میں اسکیم کے آغاز کے موقع پر رکن اسمبلی راجندر ریڈی کا خطاب

نارائن پیٹ۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے آج ضلع مستقر کے گراؤنڈ اسکول میں سی ایم بریک فاسٹ اسکیم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر صدر نشین ضلع پرجا پریشد ونجا انجنیلو گوڑ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی و صدر نشین ضلع پرجا پریشد بھی طلباء کے ساتھ ناشتہ میں شریک رہے۔ رکن اسمبلی نے طلباء سے دریافت کیا کہ ناشتہ کیسا رہا اور ناشتہ میں کیا کیا رکھنا مناسب رہے گا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ سے کہا کہ طلباء کو معیاری ناشتہ فراہم کیا جائے اور ہر روز مینو کے مطابق ان کی پسند کا ناشتہ فراہم کریں۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں ناشتہ اسکیم شروع کرنے سے بچوں کی نشونما میں مدد ملے گی اور کلاس رومس میں ان کی حاضری بھی بروقت اور صد فیصد رہے گی۔ اس پروگرام میں صدر نشین بلدیہ انسویا چندرکانت، کمشنر بلدیہ سونیتا، نائب صدر نشین بلدیہ ہری نارائن، صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی جیوتی، اسکول پرنسپل اساتذہ اور متعلقہ افسران و طلباء نے شرکت کی۔