ڈھاکہ۔ مشرفی مرتضی کے بعد بنگلہ دیش کے مزید دو کرکٹرز اسپنر ناظم الحسن اور اوپنر نفیس اقبال میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،دنوں کرکٹرز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے3 کرکٹرز میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ناظم الحسن اور اوپنر نفیس اقبال کے کورونا ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ دونوں کرکٹرز نے مہلک وبا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ اس سے قبل ہفتے کے روز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا کورونا ٹسٹ بھی مثبت آیا تھا۔بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں نئے کورونا وائرس کے پہلے تین معاملوں کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہی وائرس 1100 سے زائد بنگلہ دیشی باشندوں کی جان لے چکا ہے ۔
