ناقص کپاس کی بیجوں کی فروخت پر دھوکہ بازوں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد: کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے ناقص کپاس کی بیجوں کو فروخت کرنے والی تین رکنی دھوکہ بازوں کی ٹیموں کو ان کے قبضہ سے 10 لاکھ مالیتی اشیاء ضبط کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کے سرغنہ جے نروتم ریڈی ہے جو اپنے ساتھیوں وی سرینواس اور یو وینو مادھو کی مدد سے ناقص کپاس کے بیج حاصل کرتے ہوئے انہیں غریب کسانوں کو دوگنی قیمت میں فروخت کر رہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 10 لاکھ مالیتی اشیاء یعنی 19 ناقص کپاس بیجوں کے تھیلے ضبط کرلئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ناقص بیجوں کو فی کیلو 800 روپئے میں حاصل کرتے ہوئے کسانوں کو 1500 روپئے فی کیلو فروخت کیا جا رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزمین حربی سائیڈ کے نام کے ناقص بیج حاصل کرتے ہوئے انہیں فروخت کر رہے تھے۔