حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) محبوبہ کی بے رخی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ گچی باؤلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ چکرورتی نے کل رات دیر گئے گچی باؤلی کے علاقہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چکرورتی پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا جو کنڈاپور کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس کا آبائی مقام مغربی بنگال بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گولکنڈہ کی ایک لڑکی سویبا گھوش سے محبت کرتا تھا اور دونوں کے درمیان تعلقات پائے جاتے تھے ۔ اس دوران ان میں تنازعہ پیدا ہوگیا اور لڑکی نے اس سے بے رخی اختیار کرلی ۔ اس سے چکرورتی دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس گچی باؤلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔