نام واپسی: آگرہ کو ”اگراون“کرنے کیلئے زیر غور

,

   

آگرہ: اترپردیش میں یوگی حکومت ریاست کے دیگر اہم مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف شہروں کے نام اور ریلوے اسٹیشن کے نام بدلنے میں جڑ گئی ہے۔ الہ آبا د، فیض آباد اور مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بدلنے کے بعد اب یوگی حکومت تاریخی شہر آگرہ کا نام بھی بدلنے پر غور کررہی ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ انتظامیہ نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے ماہرین سے مشورہ لے رہی ہے۔

پروفیسر آنند نے ہندوستان ٹائمس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں یوگی حکومت سے ایک مراسلہ موصول ہوا جس میں ہمیں کہا گیا کہ آگرہ سٹی کا نام بدلنے کے لئے اگر تاریخی ثبوت مل سکتے ہیں تو اس کی تحقیق کریں۔ ہم ا س تعلق سے تحقیق کا آغاز کردیا ہے اور بہت جلد اس کا جواب داخل کریں گے۔“ یوپی حکومت کی جانب سے مراسلہ موصول ہونے کے بعد امبیڈکر یونیورسٹی اس با ت کا اشارہ دیا کہ آگرہ کا پہلے نام ”اگراون“ تھا۔ کیا یوگی حکومت آگرہ کا تاریخی نام تبدیل کرپائے یا نہیں؟ یہ وقت ہی طے کرے گا۔