حیدرآباد۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں گزشتہ سال بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام دونوں نے اذہان مرزا ملک رکھا، بیٹے کی پیدائش کے بعد ہر کوئی انکی ایک جھلک کیلئے بیتاب تھا، اس دوران ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ کے ذریعے بیٹے کی تصاویر بھی شائع کیں۔اب انہوں نے ایک اور تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک اپنے نانا عمران ملک کے ساتھ اخبار پڑھ رہے ہیں۔ اس پر ٹینس اسٹار نے لکھا کہ میرا بیٹا اپنے نانا کے ساتھ پسندیدہ سرگرمی میں مصروف ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا ملک کے بیٹے اذہان ملک بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں، یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جو اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ ثانیہ مرزا کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی ہر ایک لمحہ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اسی طرح کی ویڈیو بھی انہوں نے شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان ملک اپنی خالہ انعم مرزا کے ساتھ محظوظ ہو رہے ہیں۔