واشنگٹن 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کچھ ای میلس کا افشا ہونے کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ لیبیا کے کرنل معمر قذافی کو ناٹو نے انتہائی بہیمانہ طور پر قتل کروایا کیونکہ فرانس چاہتا تھا کہ افریقی اقوام پر اپنی معاشی اجارہ داری برقرار رکھے ۔ ہیلاری کلنٹن کے نئے 3000 ای میلس کا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے افشاء کیا گیاتھا جس میںیہ ثبگوت موجود ہے کہ مغربی ممالک نے ناٹو کو استعمال کرتے ہوئے لیبیائی لیڈر معمر قذافی کو معزول کروایا ۔ ناٹو نے یہ کام لیبیائی عوام کے تحفظ کیلئے نہیں کیا بلکہ اس لئے ایسا کروایا گیا کیونکہ کرنل قذافی سونے پر مشتمل افریقی معیشت پیدا کرنا چاہتے تھے تاکہ مغربی دنیا کی سنٹرل بینک کی اجارہ داری کو ختم کیا جاسکے ۔ یہ ای میلس سکریٹری آف اسٹیٹ ہیلاری کلنٹن کو نامعلوم مشیر نے روانہ کئے تھے ۔ ان ای میلس میں کہا گیا ہے کہ ناٹو کی فوجی کارروائی لیبیا میں اس لئے شروع کی گئی تھی تاکہ فرانس لیبیائی تیل کی پیداوار کے بڑے حصے پر تصرف حاصل کرسکے ۔
