کوہیما۔ناگالینڈ کی حکومت نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے ریاست میں کتے کے گوشت پر پابندی عائد کردی ہے ۔وزیر منصوبہ بندی و کوآرڈینیشن اور پارلیمانی امور نیئبا کرونو کے مطابق اس ضمن میں فیصلہ کل یہاں کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت ناگالینڈ نے تا حکم ثانیکتے کے گوشت کی درآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے ۔یہ فیصلہ فیڈریشن آف انڈین اینیمل پروٹیکشن آرگنائزیشنز کے ذریعہ ناگالیند میں کتوں کی غیر قانونی تجارت کے تعلق سے وزیر اعلی نیپھیو ریو اور محکمہ صحت کو جمعرات کو لکھے گئے شکایتی خط کے بعد کیا گیا ہے ۔